اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اترپریش کی اسمبلی سے دھماکا خیز مواد برآمد ، عمارت کو گھیرے میں لے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی بڑی تباہی سے بچ گئی ، عمارت کے اندر سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ۔ ”اے بی پی “ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی کمپلیکس (جسے ودھانسبہا بھی کہا جاتا ہے) سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جس کے بعد اسمبلی کی عمارت کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے سیکیورٹی انتظامات میں سنگین کوتاہی پر آج سینئر افسران کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا ۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی خطرناک دھماکا خیز مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا ۔ برآمد ہونے والے دھماکا خیز مواد کو پینٹ کے نام سے جانا جاتا ہے جو انتہائی طاقتوراور خطرناک سمجھا جاتا ہے۔