اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور میں 3 پولیس اہلکاروں کا ٹارگٹ کلر گرفتار

لاہور 3 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے شہید اور دو کو زخمی کرنے والے ملزم مزید 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کر کے افغانستان جانا چاہتا تھا۔

گرفتار ملزم کا اصل نام محمد فیضان بٹ ولد فیاض احمد بٹ ہے جو بادامی باغ کا رہائشی اور اسکی عمر 21 سال ہے ملزم فیضان کے باپ اور بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شوٹر فیضان افغانستان کی دہشت گرد کالعدم تنظیم سے رابطے میں تھا۔

ملزم نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک بھی دہشت گرد تنظیم سے ملا 6 لاکھ روپے میں 6 پولیس والوں کو شہید کرنا تھا۔

ملزم نے اعترافی ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ قتل کے بعد الفلاح ٹاون اسکی ماں کی رہائش گاہ پر چلا جاتا تھا وہیں سے پکڑا گیا۔

latest urdu news

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ دو اعلیٰ پولیس افسران کو بھی ٹارگٹ کرنے کی پلاننگ کر رہا تھا مزید 14مبینہ ملزم رابطے میں تھے۔

تفتیشی ٹیم نے یہ انکشاف کیا کہ ملزم بہاولپور میں 3 روز قبل مارے جانے والے سیف اللہ خراسانی اسد اللہ خراسانی سے بھی رابطے میں تھا۔

دہشت گرد فیضان فائرنگ کرنے سے پہلے اپنے ہدف کی ایک گھنٹہ تک ریکی کرتا ملزم پہلے بھی دو مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے قبضے سے پولیس کی قتل وغارت میں استعمال ہونے والا ہیلمٹ، شرٹ، دستانے، پین کیمرہ، تیس بور اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد مزید تفتیش جاری ہے۔