اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ننھا وی لاگر شیراز دنیا بھر کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز دنیا بھر کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوا ہے۔

شیراز روزانہ کی بنیاد پر وی لاگنگ کرتا ہے جسکے ساتھ اسکی چھوٹی بہن مسکان بھی ہوتی ہے اور شیراز اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں اپنے گاؤں کی زندگی کو دکھاتا ہے۔

شیراز کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں ویوز ہیں اور یوٹیوب کیجانب سے کم عمری میں اسے گولڈن بٹن بھی ملا ہے، شیراز کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوتی ہے جس میں ننھے وی لاگر کو قومی ایئرلائن میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شیراز نے ہاتھ میں چاکلیٹ کیک پکڑا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس نے بتایا کہ فلائٹ میزبان سے نمکین چائے مانگی جو جہاز میں نہیں تھی، شیراز نے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ جہاز میں نمکین چائے کی سہولت بھی دستیاب ہونی چاہیے۔

latest urdu news