اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کینیڈا: جعلی اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار، بیشتر پاکستانی شامل

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔

کینیڈا: جعلی اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار، بیشتر پاکستانی شامل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے جعلی کریڈٹ کارڈ اور جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان پر 40 لاکھ ڈالر مالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں بیشتر کا تعلق پاکستان کمیونٹی سے ہے، ان میں سے 12 ملزمان پر کینیڈا کے بینکوں میں جعلی دستاویزات کا اکاؤنٹس کھولنے کا الزام ہے، ملزمان نے کئی سال کے دوران 680 جعلی دستاویزات تیار کیں۔

latest urdu news