اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف ن لیگ کے صدر، سعد رفیق سیکرٹری جنرل بنیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو مسلم لیگ ن کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل کی تجویز مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہو گا، جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے گا۔

latest urdu news

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ پارٹی قیادت کو ایک سال قبل کہا تھا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جا سکتا۔