اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیاسی بحران اپنے عروج پر ، حکومت کے مدد کیلئے بیرون ملک رابطے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سیاسی کشمکش عروج پر پہنچ گئی ، حکومت نے بحران سے نکلنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں ، امریکا ، برطانیہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سے مدد کیلئے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کی یو اے ای کے ہم منصب سے فون پر بات نہ ہوسکی ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے پاک فوج عدالتی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد سیاسی کشمکش عروج پر پہنچ گئی ۔ ایک طرف اپوزیشن وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ، دوسری طرف حکومت بھی ڈٹ گئی اور مطالبہ یکسر مسترد کر دیا ۔ حکومت نے اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیے ، مولانا فضل الرحمان کے بعد اہم اتحادی محمود خان اچکزئی نے بھی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت نے عالمی سطح پر بھی کوششیں شروع کر دیں ۔ امریکا ، برطانیہ ، سمیت اہم دوست ممالک سعودی عرب اور متحدہ امارات سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے وزیر اعظم کی فون پر بات کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔ نجی ٹی وی چینل کو ملنے والے وزارت خارجہ کے خط کے مطابق اس حوالے سے پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے سے رابطے جاری ہیں ۔ کامران خان کے مطابق باخبر ذرائع نے پھر اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔