اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان اورسازشی گروہ ناکام،نوازشریف مستعفی نہیں ہونگے،چوہدری رخسار

لندن(اوورسیز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی مشاورت سے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے اس قدر فنڈز مہیا کردئے ہیں جسکی مثال گزشتہ 60سال میں نہیں ملتی۔ گزشتہ آزاد کشمیر کے کسی بھی وزیراعظم نے اس قدر بے مثال آج تک کام نہیں کیا۔ انشاء اللہ چند سالوں میں پورے آزاد کشمیر میں سڑکوں کے جال بچھادئے جائیں گے۔ اور تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔ پاکستان میں وزیراعظم میاں نواز شریف معاشی انقلابی برپا کرنے، ایٹمی دھماکہ کرنے اور سی پیک جیسے میگا پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سزا دینے کیلئے عالمی قوتیں اکٹھی ہوگئی ہیں۔ پاکستان عمران خان اور دیگر سازشی عناصر عالمی طاقتوں کے آلہ کار ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔ انشاء اللہ وزیراعظم کسی طورپر بھی مستعفی نہیں ہوں گے۔ اور ہمیں توقع ہے کہ 2018ء میں بھی میاں نواز شریف وزیراعظم ہوں گے اور پاکستان اور کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں ہوں گی ہم ایک گھنٹے کی کال پر لاکھوں عوام کو سڑکوں پر لاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میرپور کھڑی شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے کامیاب ایم این اے چوہدری رخسار نے آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) لندن یوتھ ونگ کے صدر چوہدری محمد علی اور تاج گِرل ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر چوہدری محمد عرفان کی طرف سے مشترکہ منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر چوہدری محمد علی، چوہدری محمدعرفان، خواجہ محمد ظہور، ایوب میرپوری اور دیگر تقریب میں شریک کمیونٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت نے شاہی نظام رکھنے والے آزاد کشمیر میں مسلط ٹولے کو مسترد کیا ہے اور ہمیں مکمل مینڈیٹ دیا ہے اب ہم نے کشمیر کو مثالی خطہ بنانا ہے۔ چوہدری رخسار نے کہا کہ جے آئی تی جیسے سازشی مراحل سے انشاء اللہ بہت جلد سرخرو ہونگے اور عمران خان اور دوسرے سازشی گروہوں کو ضرور ناکامی ہوگی۔ عمران خان نے دھرنے کے ذریعے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا اور دھرنوں کے بعد دھرنا ٹو اور اب دھرنہ تھری کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون لوگ ہیں جو ہر نواز حکومت کے خلاف کچھ عرصہ بعد اکٹھے ہوکر منتخب عوامی حکومت کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں ان عناصر کو بے نقاب کرنا چاہئے۔اس سے قبل آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد ظہور نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چوہدری رخسار احمد کا الیکشن جیتنے کے بعد برطانیہ آمد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو اپنی پوری ٹیم کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی بارے ذکر کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی اور ان کو مشورہ دیا کہ وہ عالمی قوتوں کے ہاتھوں کھیلنا بند کردیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے صدر چوہدری محمد علی نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ ہر بحران میں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے اور ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت کا ہر کارکن اور ہر نوجوان انکے ساتھ ہے۔ میاں محمد نواز شریف کو انکے پاکستان کے اندر انقلابی کاموں کی سزا دی جارہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری صابر اقبال سینئر نائب صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تاریخی کام ہو رہا ہے چوہدری رخسار عوامی لیڈر ہیں جو عوم کے لئے ہر وقت حاضر رہتے ہیں اور تعمیر و ترقی انکا وطیرہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عرفان نے کہا کہ چوہدری رخسار کا انفرڈ لین آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے آج پاکستان کے اندر جو انتشار پھیلایاجارہا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور ہم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونگی۔تقریب میں چوہدری محمد علی کے صاحبزادے چوہدری محمد حسن علی، ن لیگ یوتھ کے چوہدری صابر اقبال، چوہدری محمد محبوب، فیصل منظور، چوہدری محمد اسلم، سجود احمد، ندیم اختر، الفورڈ اسلامک سنٹر البرٹ روڈ کے چیئرمین حاجی محمد غضنفر، غلام احمد، محبوب لطیف، خواجہ اظہار، وسیم احمد، ہارون راجہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنما شریک تھے۔