اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالت کا گداگروں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون کی شکایت پر گداگروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج غربی نے شہر کی شاہراہوں اور ٹریفک سگلنلز پر گداگروں کی بھرمار کیخلاف کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے شہر بھر میں سگلنلز پر موجود گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ گداگروں اور انکے سہولتکاروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے، ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

عدالتی حکم پر شہر بھر میں گداگری کیخلاف کارروائی کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ذمہ داری کراچی پولیس چیف سمیت، ڈی آئی جی شرقی اور غربی زون کی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ تمام افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اس حوالے سے فوکل پرسن کی تقرری اور کارروائی کی رپورٹ ہر ماہ پیش کریں، گداگری کیخلاف قائم ادارے کو فعال بنایا جائے۔

latest urdu news