اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا، فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا۔

پشاور میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فورم پر کیا جاتا ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک طرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں دخل اندازی کی بات رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو حالیہ الیکشن کے متعلق تحفظات ضرور ہونگے، تحفظات کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتیں ہیں۔

آفتاب شیر پاؤ اور سراج الحق سمیت مختلف سیاسی شخصیات سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لیا ہے، کے پی کو امن و امان اور معاشی بدحالی جیسے مسائل کا سامنا ہے، وفاق سے جڑے صوبوں کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔

latest urdu news