اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حامد خان کی چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی آئینی ترمیم کی مخالفت

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر حامد خان نے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور پوری وکلاء برادری اس ترمیم کی مخالفت کرے گی۔

حامد خان نے کہا کہ پہلے بھی چیف جسٹس صاحبان کو توسیع دینے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں مگر وکلاء برادری نے ہمیشہ مخالفت کی، ایسی ترامیم کا مقصد عدلیہ میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ کچھ ججوں کیساتھ زیادتی کی جاتی ہے، کچھ کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

latest urdu news