اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

999,192FansLike
10,007FollowersFollow
576,200FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

یہ ہماری مخصوص نشستیں تھیں، ہمارے ساتھ غیر آئینی سلوک ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ہماری مخصوص نشستیں تھیں، ہمارے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی سلوک ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 78 مخصوص سیٹیں دیگر جماعتوں کو دی گئیں، ہم یہ کہتے رہے کہ کسی جماعت کو اس کے حق سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں، ان مخصوص نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کا حق تھا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، عوامی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ دیگر کیسز بھی ایسے ہی سنیں۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کو شکست ہوئی ہے، فتح آئین اور سچائی کی ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دن دیہاڑے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا مگر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی۔

latest urdu news