اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارت: اسکولوں کو بم سے اڑانے سے دھمکیاں

بھارتی شہر احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے 3 اسکولوں کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں جس میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خوفزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق احمد آباد کے 5 سے 6 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے خوف میں مبتلاہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے روز الیکشن ہے اور یہ سیاسی معاملہ ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نئی دہلی کے بھی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جبکہ یکم مئی کو مجموعی طور پر 131 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

latest urdu news