اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی کو جیل سے گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد، عدالت نے پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 روز میں پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کو انکی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر  نے ریمارکس دیے کہ پرویز الہٰی کی عمر 78سال ہے، ان کے علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

یاد رہے کہ متعدد کیسز میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اسپتال منتقل کرنے یا ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ نے دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

latest urdu news