اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانیوالی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

امریکی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانیوالی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے 2 اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے ہتھیاروں کی کھیپ پچھلے ہفتے اسرائیل جانے سے روکی، امریکی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ امریکی امداد کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد امریکا نے پہلی مرتبہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی ہنگامی امداد کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جانے تھے۔

امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل تھی، غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا کیجانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے۔

latest urdu news