اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چچا کی پسند کی شادی: بااثر افراد کا جرمانے کے طور پر 2 بچیاں وڈیرے کو دینے کا فیصلہ

ٹھٹھہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بااثر افراد نے جرمانے کے طور پر 2 بچیاں وڈیرے کو دینے کا فیصلہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وڈیرے کے فیصلے پر آمری اسٹاپ کی رہائشی 2 بچیاں ماں کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئیں جہاں سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینے کا حکم دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا، لڑکیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ابھی زیر تعلیم ہیں اور اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

بچیوں کے چچا نے پسند کی شادی کی تھی جس پر بااثر افراد نے دونوں بچیوں کی شادی میر جت کی بیوی کے بھائیوں سے کرانے کا حکم سنایا۔

latest urdu news