اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت نے زور پکڑلیا۔

پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگردھا سمیت مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑ گئی ہے جب کہ سندھ میں نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے، جہاں پارہ 40 ڈگری یا اس سے زیادہ رہنے امکان ہے۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کے بعد سے راتوں میں بھی گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ، موہن جوداڑو اور جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر کم نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ دیا ہے۔

latest urdu news