اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم اور وزیز داخلہ کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کابینہ اجلاس میں چوہدری نثار اور میاں نواز شریف میں تلخ کلامی ، چوہدری نثار کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے جانے کی اطلاعات۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کااپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ کل مورخہ 13 جولائی کو میاں نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں میاں نوا زشریف اور چوہدری نثار میں تلخ کلامی کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں ۔چوہدری نثار نے پوری کابینہ کے سامنے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر مشکل وقت میں نوازلیگ کا ساتھ دیا ہے لیکن آج کل میری وفاداری پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے اور میرے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں ۔ میاں نوا ز شریف پہلے تو خاموشی سے باتیں سنتے رہے پھر بعد میں انہوں نے چوہدری نثار سے کہا کہ آپ ہمارے پرانے ساتھی ہیں اگر آپ کو ئی گلہ شکوہ تھا تو آپ ہم سے براہ راست علیحدگی میں بات کرتے ، جس کے بعد چوہدری نثار نے غصے سے پاؤں پٹخا اور کابینہ اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر وہاں سے روانہ ہو گئے، جبکہ وہاں پر موجود لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش بھی نہیں کی ۔