اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

لاہور: آئی جی پنجاب کی تقرری ہوتے ہی پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے کر دئے کئی خالی آسامیاں بھی پر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر اطہر اسماعیل امجد کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی خالی آسامی پر اور تقرری کے منتظر فیصل مختار کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسز،انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہاولنگر فضل حسین بخاری کو ایس ڈی پی او صدر وہاڑی کی خالی آسامی پر ، ڈی ایس پی IX ایس پی یو پنجاب لاہور خالد محمود بھٹی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بہاولنگر ، ایس ڈی پی او سٹی قصور عبد القیوم کو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ ، ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ لعل محمد کھوکھر کو ایس ڈی پی او سٹی قصور ، ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویڑن XI رائیونڈ لاہور محمد ارشد علی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز شیخوپورہ کی خالی آسامی پر ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور نعیم عزیز کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویڑن XI رائیونڈ لاہور اور تقرری کے منتظر ڈی ایس پی افتخار احمد کو ڈی ایس پی لیگل I اوکاڑہ کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔