اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کوایمبولینس میں پمز ہسپتال سے ایف 8 کچہری لایا گیا۔ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ، کچہری میں اینٹی ٹیرارزم سکواڈ اور خواتین پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔ کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس پر سینئر سول جج ویسٹ محمد شبیر نے میڈیا کو عدالتی کارروائی کی کوریج کی اجازت دے دی۔کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ ظفر حجازی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کا کل سے شوگر ہائی ہے جبکہ انہیں نا کردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ظفر حجازی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔