اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صومالیہ،پولیس سٹیشن کے قریب کار بم حملہ،6 افراد ہلاک ،20 زخمی

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس سٹیشن کے قریب کار بم حملے میں 6افراد ہلاک جبکہ20 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک پولیس سٹیشن کے قریب ہونے والے کار بم حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ دیگر 20زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس افسر کے مطابق مصروف مکہ المکرم روڈ پر ہونے والے یہ حملہ غالباً خودکش تھا۔ موغادیشو میں حالیہ کچھ عرصے میں نسبتا امن دیکھا گیا ہے، تاہم اس شہر کو القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیم الشباب وقفے وقفے سے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے۔