اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہباز شریف نے بطور سیاستدان بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور: نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ تیس سالہ سیاسی کیریئر میں شہباز شریف کو تین بار وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اپنے جوش خطابت اور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے باعث پنجاب اسپیڈ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ جوش خطابت سے لہو گرمانے والے مخالفین پر اپنے تیکھے جملوں سے حملے کرنے والے شریف خاندان کے چھوٹے فرزند میاں شہباز شریف تئیس ستمبر انیس سو اکیاون کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انیس سو اٹھاسی کے انتخابات میں جب نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلی بنے تو شہباز شریف صوبائی اسمبلی میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنے سیاسی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انیس سو نوے کے انتخابات میں شہباز شریف این اے چھیانوے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انیس سو ترانوے میں ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کے رکن بنے اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالا۔ شہباز شریف کے سیاسی کیرئر کو اسوقت معراج نصیب ہوئی جب انیس سو ستانوے میں وہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہوئے۔ بارہ اکتوبر کو اسوقت کے جنرل مشرف نے جب ملک میں مارشل لاء لگایا تو انہیں عہدہ اور ملک چھوڑنا پڑا۔ پرویز مشرف اور بے نظیر کے این آر او کے نتیجے میں شریف خاندان کو وطن واپسی کا ٹکٹ ملا۔ دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں نون لیگ پنجاب میں فاتح ٹھہری اور شہباز شریف دوسری بار وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہوئے۔ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں نون لیگ نے کامیابی سمیٹی اورشہباز شریف نے تیسری مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے بعد پنجاب پر سب سے زیادہ حکمرانی کرنے کا اعزاز میاں شہباز شریف کے پاس ہے۔