اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکی سے بے دخل45پاکستانی واپس پہنچ گئے ، ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے دھر لیا

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی سے بے دخل 45پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترکی سے بے دخل ہو کر 45پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو یونان کی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار پاکستانیوں کو پہلے یونان نے ترکی کے حوالے کیا تھا تاہم آج انہیں ایف آئی اے حکام نے اپنی حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ان افراد کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کیا جا سکتا ہے ۔