اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغان شہر ہرات میں خودکش دھماکا،29 افراد ہلاک

کابل : افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکے اور فائرنگ سے ساٹھ افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے مسجد کو ہدف بنایا۔ افغان میڈیا سروس کے مطابق دہشت گردی کی تازہ واردات کا نشانہ افغانستان کے شہر ہرات کی جوادیہ مسجد بنی۔ عینی شاہدین کے مطابق ادائیگی نماز کے دوران دو افراد مسجد میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے دوران ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے گئے، جس کے بعد ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ افسوسناک واقعہ میں ساٹھ افراد جان سے گئے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث افغانستان رواں سال سترہ سو شہری مختلف حملوں میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔