اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوروں نے چلتے ٹرک سے درجنوں سینکڑوں آئی فون چرالیے

ایمسٹر ڈیم، ہالینڈ: ہالینڈ میں نقب زنی کی دلچسپ واردات میں رومانیہ کے پانچ افراد نے چلتے ہوئے ٹرک سے سینکڑوں آئی فون چرالیے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوروں نے اس فلمی واردات میں تیز دوڑتے ٹرک کے پیچھے اپنی وین لگادی اور ایک چور ٹرک پر چڑھ گیا اور اس کا بونٹ کھول کر آئی فون نکالے اور انہیں وین کی چھت پر منتقل کردیا۔ یہ واقعہ ہالینڈ کے صوبے لِمبرگ کے ایک چھوٹے سے گاؤں ہورسٹ کے پاس پیش آیا جب 24 جولائی کی رات کو اے 73 موٹر وے پر ڈاکوؤں نے یہ کامیاب کارروائی کی۔ ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چوروں نے وین پر ایسی چٹائی بچھائی تھی جس نے چور کو پھسلنے سے محفوظ رکھا اور اس کے بعد اطمینان سے کارروائی کی۔ اس طرح کی پرخطر واردات پہلی مرتبہ 2008 میں جرمنی میں ہوئی تھی جبکہ بیلجیئم میں بھی چوروں نے اسی طرح اسمارٹ فون چرائے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے ان چالاک مجرموں کی تلاش شروع کردی اور تمام افراد کو ہفتے کے روز گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق چوروں کی عمریں 33 سے 43 سال کے درمیان ہے اور انہیں گیلڈرلینڈ صوبے کے ایک شہر اوٹرلو سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے سینکڑوں آئی فون برآمد کئے ہیں جن کی مالیت 5 لاکھ 90 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 6 کروڑ روپے بنتی ہے۔