اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,251FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اُلٹی چلنے والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس: امریکا میں ایک عجیب و غریب گاڑی نے سڑک پر موجود لوگوں اور انٹرنیٹ صارفین کو اپنے ڈیزائن کی وجہ سے حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک سڑک پر دیکھی گئی جو کہ بظاہر اُلٹی چل رہی تھی یعنی گاڑی کے چاروں پہیے اوپر کی جانب تھے۔

گاڑی میں ایک مرد اور خاتون کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ لوگوں کے متوقع تاثرات سے محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گندم کی خریداری پر پالیسی دی ہے اور نہ ہی گندم خریدی، محکمہ خوراک

انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس گاڑی کے غیر معمولی ڈیزائن نے فوری طور پر آن لائن توجہ حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں گاڑی کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے جس میں اس کا انجن الٹا دکھائی دے رہا ہے۔

تاہم حقیقت میں گاڑی کو اس احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تاثر پیدا کررہا ہے کہ گاڑی اُلٹی چل رہی ہے۔