اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت کیلیے تباہ کن ہو گی، قمر زمان کائرہ

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت اور آئینی اداروں کیلیے تباہ کن ہو گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا اگر نواز شریف اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے نیب عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنے کی تیاری کرتے، وہ جس سازش کا بار بار تذکرہ کرتے ہیں، وہ انھوں نے اپنے خلاف خود کی ہے، 30 سال تک اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر انھوں نے بے انتہا کرپشن اور انتخابی دھاندلیاں کی ہیں، اس کا جواب دینے کا وقت آیا ہے تو انھیں سازش یاد آ گئی ہے، میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے جس سے بچنا ممکن نہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کا مکافات عمل بھی جلد سامنے آنے والا ہے، اس کی جعلی ایمانداری کا بھانڈہ بھی سر بازار پھوٹنے والا ہے، پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی طاقت ہے جو ملک کو بیرونی اور اندرونی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔