راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

راولپنڈی (نیوزالرٹ)راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا، ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا،پکڑے جانے والے سامان میں مشکوک موٹر سائیکل ، تین بندوقیں ، مشین گن اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان چکلالہ ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے سٹیشن پر سرچ آپریشن بھی کیا۔