اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دورہ انگلینڈ کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کے ناموں کا اعلان

انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی جبکہ دیگر اسکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبٰی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیا

دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جب کہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ آٹھویں اور آخری سیریز ہوگی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔