اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنر خیبر پختونخوا کی نواز شریف سے ملاقات

خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

حاجی غلام علی نے لاہور میں جاتی امرا پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

جنگ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات کے دوران حاجی غلام علی نے نواز شریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ مریم نواز سے بھی گورنر خیبر پختونخوا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا

ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

گورنر کے پی حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی عوام کی خدمت کی لگن قابلِ تحسین ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ انشااللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا۔