اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا

خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں نوازشریف اور میرے ایک خواب کی تکمیل ہوگئی، لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانے کا خواب پورا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں، 32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی اسپتال نہیں اور فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں پہنچیں گے جو گاؤں کے لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔

دورہ انگلینڈ کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کے ناموں کا اعلان

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ، ڈائیگنوسٹک اور ای سی جی کی سہولت ہے، اسپتال سے 130 ادویات موقع پر مفت ملیں گی، اس کے علاوہ ایکسرے اور ریڈیالوجی، زچہ بچہ، مائنر سرجری، او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولت موجود ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گی، پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ بہاولپور جارہی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ فیلڈ اسپتال سے کیسی سہولت مل رہی ہے۔