اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جو بات بھی ہوگی سب کے سامنے ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ جو بات بھی ہوگی سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی۔

پشاور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، انکے ساتھ دھوکا ہوا ہے، پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے، کچھ لوگوں کیساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کے ذریعے جتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا تو ان سے پوچھ لیں۔

کسانوں کا کل سے احتجاج کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات چھپ کر نہیں ہوگی جو بھی ہوگی سب کے سامنے ہوگی، عمران خان نہ ڈیل کریں گے اور نہ ہی سوچیں گے۔