اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار امریکہ میں قتل

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب گولڈی برار امریکہ میں قتل ہو گیا۔

ایک امریکی نیوز چینل کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں تقریباً 5:25 بجے پیش آیا۔

گولڈی برار ایک ساتھی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم حملہ آور وہاں پہنچے اور موقع سے فرار ہونے سے قبل مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ دو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا کی نواز شریف سے ملاقات

گولڈی برار کے دشمنوں گینگسٹرز عرش دلہ اور لکبھیر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم ان الزامات کے حوالے سے لارنس بشنوئی یا کسی دوسرے گینگسٹر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ گولڈی برار نے پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں 29 مئی 2022 کو کیے گئے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سدھو موسے والا قتل کیس کی 1850 صفحات کی چارج شیٹ میں گولڈی برار کو اس واقعے کا ماسٹرمائنڈ قرار دیا گیا۔

انڈین پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سدھو موسے والا کا قتل 2021 میں یوتھ اکالی دل لیڈر وکی مڈوکھیرا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔