اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

991,097FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

ماڈل ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی 2 منشیات فروش گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ایس پی سٹی غیور احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عمران نسیم و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث 2 کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 11 کلو 160 گرام چرس اور 6 کلو 200 گرام افیون برآمد کر لی۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں سلیم خان اور محمد بلال شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی اور انکشافات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار امریکہ میں قتل

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔

اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عمران نسیم اور اُنکی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔