اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,130FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف نے بہت دیرکردی،سیدخورشیدشاہ نے انوکھی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوزالرٹ)قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ ریلی نکالنا ہر جماعت کا اپنے سروائیول کے لئے اسکا حق ہےسپریم کورٹ نوازشریف کو نااہل قراردے چکی ہے ایسے میں ان کے پاس خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا،میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ میاں صاحب طاقت کی بجائے پارلیمنٹ کی طاقت پر بھروسہ کریں،آج انہیں بھٹو کا یہ فلسفہ سمجھ آگیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،جب کرسی ملتی ہیں تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں،جمہوریت نے انہیں تیسری مرتبہ موقع دیااور وہ اسی شاخ پر بیٹھ کر اسے کاٹ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،سیدخورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت پر یقین اور مسائل ان کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوں گےصرف پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جو ملکی مسائل حل کرسکتی ہے،نواز شریف نے عوام کی رائے اور سوچ کو سمجھنے میں بہت دیر کردی ہے،نااہلی پر عوام کے پاس جانے میں انہوں نے بہت دیر کردی،ریلی میں خطرات تو ہوتے ہیں مگر سیاست دانوں کو عوام میں جانے کے لئے رسک تو لینا پڑتا ہےہم سب الیکشن کی تیاری کررہے ہیں اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا میں جلسہ کیا،اب مانسہرہ اور اٹک میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہےجو الیکشن کمپین کا حصہ ہے،قطری خط نے میاں صاحب کو نقصان پہنچایا، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی،اگر بیگم کلثوم کو امیدوار بنایا گیا تو انتخاب جیت جائیں گی،پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں وہ بھی اپوزیشن میں ہے اور ہم بھی۔