اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موت سے ڈرنے والوں کو ریلی نہیں نکالنا چاہیے، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موت سے ڈرنے والے لوگوں کو ریلی نہیں نکالنی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’بلٹ پروف شیشے کے پیچھے خطاب کرنے سے مجمع کا اعتماد بحال نہیں ہوتا، ایسے لوگ جو موت سے خوفزدہ ہیں انہیں ریلی نہیں نکالنی چاہیے‘‘ انہوں نے کہا کہ پٹواریوں اور کرائے کے لوگوں کو ریلی میں بلا کر کوئی قوم کا لیڈر نہیں بن جاتا، صورتحال واضح ہے کہ نوازشریف کی ریلی کارنر مٹینگ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ڈکٹیٹر نے بنایا اس لیے وہ عوامی سیاست کو نہیں سمجھ سکتے۔یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد نوازشریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ قافلے کی صورت میں لاہور جارہے ہیں، نوازشریف کا قافلہ اب سے کچھ دیر قبل جہلم پہنچا جہاں سابق وزیراعظم نے کارکنان سے دھواں دھار خطاب بھی کیا۔