اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چودھری نثارنے نوازشریف کو آخری وارننگ دیدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلنا چاہیے ،ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے اداروں کو اپنے خلاف کر لیں اور موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے ،قومی اسمبلی کے اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے ،بھٹو صاحب اگر پی این اے سے بات کر لیتے تو معاملات نہیں بگڑنے تھے لیکن بھٹو صاحب انتہائی لیول تک گئے اس لیے انہیں نقصان ہوا،ان کا کہناتھا کہ جب بینظیربھٹو صاحبہ 86 19ءمیں واپس آئیں تو ان کا شاندار استقبال ہوااور آنے کے بعدبینظیر بھٹونے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اور عوام تھک گئے اور اس وقت انتخابات کا نتیجہ آیا تو پیپلزپارٹی کوخواہش وتوقع کے مطابق نشستیں ناں مل سکیں، انہو ں نے کہا کہ ابھی بھی سوچ سمجھ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا۔