اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,156FansLike
9,999FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مریم نوازنےسچی محبت اورغیرمتزلزل حمایت کارازبتادیا

لاہور(نیوزالرٹ)مریم نواز نے کہاہے کہ پلان میں بہت سی تبدیلیوں کے باوجود بھی چھوٹے چھوٹے علاقوں میں نوازشریف کا انتہائی بڑا استقبال کیا جارہاہے،اسے کہتے ہیں سچی محبت اور غیر متزلزل حمایت۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا قافلہ راولپنڈی سے جہلم کیلئے روانہ ہوا تو راستے میں آنے والے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں نوازشریف کا انتہائی پرجوش استقبال کیا گیا ،نوازشریف نے سوہاوہ اور دینہ میں جمع ہونے والے کارکنان سے مختصر خطاب کیا اور کارواں کو رواں دواں رکھا ،اس پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پلان میں بہت سی تبدیلیوں کے باوجود بھی چھوٹے چھوٹے علاقوں میں بڑا استقبال کیا گیا ،لوگ بغیر وقت کے سیلاب کی طرح امڈ آئے ،اسے کہتے ہیں سچی محبت اور غیر متزلزل حمایت ۔