اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

70 سال میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، آئینی اداروں کو پارلیمان کو عزت دینا ہو گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا 70 سال میں پاکستان میں 18 وزیراعظم آئے لیکن کوئی اپنی مدت پوری نہیں کر سکا،5 اسمبلیاں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیںایسا کیوں ہے ؟، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پارلیمنٹ وہ واحد ادارہ ہے جو عوام کے ووٹ سے وجود میں آتا ہے،تمام اداروں کو آئین و قانون کی پاسداری کرنا ہو گی اورپارلیمان کی عزت دینا ہو گی ،وفاقی وزیر کا کہنا تھاجمہوریت میں رائے سے اختلاف ہو سکتا ہے،پارلیمان 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام لوگ اداروں کا احترام کرتے ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ 99 ءکے بعد 9 سال ملک میں آمریت رہی ،پاکستان میں آمریت اور جمہوریت کا موازنہ کریں تو جواب آپ کو خود ملے گاانہوں نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان کے دوسرے ملکوں سے تعلقات قائم ہوں گے،انہوں نے کہا 2013 ءاور آج کے پاکستان کا دہشتگردی کے حوالے سے موازنہ کیا جائے تو ملک میں دہشتگردی میں 92 فیصد کمی ہوئی۔