اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,156FansLike
9,999FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یہ ایک دوسرے کونہیں بلکہ دہشتگردی کونیچا دکھانے کا وقت ہے، وزیر داخلہ

کوئٹہ: وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اندرونی اتحاد کو پامال کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں جب کہ یہ وقت ایک دوسرے کونہیں بلکہ دہشتگردی کونیچا دکھانے کا ہے۔
کوئٹہ میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے پچھلے 4 سالوں میں آپریشن کے تحت فیصلہ کن کارروائیاں کیں جن سے دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کرکے وجود قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ وقت بھی دورنہیں جب یہ کارروائیں بھی ختم ہوجائیں گی، دشمن نہیں جانتا کہ پاکستان ایسی بزدلانہ حملوں سے نہیں ڈرتا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اورہمیں اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، کچھ سیاسی عناصرمسلسل اس کوشش میں ہیں کہ پاکستان داخلی طور پرکمزورہوجائے تاہم وہ لوگ جو چند سالوں سے اندرونی اتحاد کو پامال کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ ہی پاکستان کے دشمن ہیں، وہ قوم کو تقسیم کرنے کے درپرہیں۔