اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گھر پہنچنے میں انڈیا کی مدد کس نے کی؟

لاہور ( آن لائن ) برطانیہ میں ایک 16 سالہ لڑکی کی والدہ نے اُس اجنبی خاتون کو تلاش کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے جس نے ان کی بیٹی کو 85 پاؤنڈ کی ٹرین ٹکٹ اس وقت لے کر دی جب وہ سٹاک پورٹ سٹیشن پر پھنس گئی تھی۔اتوار کو 16 سالہ انڈیا پالنکور سٹاک پورٹ سے برسٹل جا رہی تھیں جب ان کی ٹرین چھوٹ گئی اور ان کو بتایا گیا کہ ان کے پاس جو ٹکٹ ہے وہ اگلی ٹرین پر استعمال نہیں ہو سکتی۔اس موقعے پر ایک اجنبی خاتون نے ان کے لیے نئی ٹکٹ خرید کر ان کی مدد کی۔انڈیا پالنکور کی والدہ نے فیس بک پر ایک اپیل جاری کی ہے جسے 95000 مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔مِسز پالنکور کا کہنا ہے کہ انھوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی اپیل اتنی مقبول ہو جائے گی۔وہ کہتی ہیں ’میں بس یہ امید کر رہی ہوں کہ وہ یہ پڑھ لے اور مجھے پیغام بھیج سکیں۔ ہم بس انھیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے کتنے شکر گزار ہیں۔‘اس اجنبی خاتون کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کے سنہرے بال ہیں اور ان کے اپنے بچے بھی ہیں۔انھوں نے اتوار کو انڈیا کی اس وقت مدد کی جب ان کی برطانوی وقت کے مطابق شام چار بج کر سولہ منٹ والی کراس کرنٹری سروس چھوٹ گئی تھی۔انڈیا پالنکور اپنی دوستوں سے ملنے کے لیے سٹاک پورٹ گئی تھیں اور ٹرین کی روانگی سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے وہ سٹیشن پر پہنچیں۔مگر ان کی والدہ نے بتایا کہ انڈیا پہلی مرتبہ تنہا سفر کر رہی تھی اور پتا نہیں کیسے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے کے باوجود ان کی ٹرین چھوٹ گئی۔اجنبی خاتون کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی اس خاتون کا نام نہیں پوچھ سکیں اور انھوں نے ٹکٹ کی قیمت میں 15 پاؤنڈ دینے کی کوشش بھی کی مگر اس خاتون نے نہیں لیے۔مسز پالنکور کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ اپیل پڑھ کر بھی وہ خاتون منظرِ عام پر نہ آنا چاہیں مگر ہم ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے کتنے مشکور ہیں۔