اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرحدی کشیدگی: لداخ میں چین اور انڈیا کے درمیان جھڑپ

لاہور ( آن لائن ) انڈین حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ہمالیہ میں انڈیا اور چین کے درمیان متنازع سرحد پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔انڈین خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے پنگونگ جھیل کے نزدیک انڈین علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد فوجیوں نے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے جس سے دونوں اطراف کے فوجی معمولی زخمی ہوئے۔بیجینگ کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی اپنی سرحدی حدود کے اندر تھے۔خیال رہے کہ انڈیا، چین اور بھوٹان کے سرحدی علاقے ڈوکلام کی وجہ سے انڈیا اور چین کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے۔چين انڈیا کی جنگ میں پاکستان کا ردِعمل کیا ہو گا؟چین انڈیا کو شکست نہیں دے سکتا،پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے انڈین فوجی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ جھڑپ میں فوجیوں نے چینی فوجیوں کو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے انسانی زنجیر بنائی جس پر انڈیا اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ لداخ کے علاقے میں واقع اس علاقے کو چین بھی اپنی سرزمین قرار دیتا ہے۔ایک انڈین اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کرسکتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیںاور ‘ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘انڈیا چینی زمین سے فوری طور پر اور بغیر کسی شرط کے تمام اہلکار اور ساز و سامان واپس بلائے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جب جھڑپ ہوئی اس وقت اس کے فوجی چینی سرزمین کے اندر ہی موجود تھے۔لداخ کے سرحدی علاقوں میں چین اور انڈیا کے درمیان متنازع سرحد کشیدگی کا باعث بنتی ہےدوسری جانب انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘چین اور انڈیا کے درمیان سرحدی علاقوں میں کوئی مشترکہ طور پر کھینچی گئی لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی( نہیں ہے۔انڈین وزارت خارجہ کے مطابق ایل اے سی کے بارے میں دونوں جانب سے مختلف دعوے ہونے کی وجہ سے اس قسم کی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور اگر سرحدوں کے بارے میں اتفاق رائے ہوتا تو اس صورتحال سے اجتناب کیا جا سکتا تھا۔دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے حالیہ جھڑپ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شمال مشرقی سرحدی علاقے ڈوکلام میں سرحدی کشیدگی پائئ جاتی ہے۔جون سے جاری ڈوکلام کے تنازعے میں دونوں جانب نے اپنی فوجی طاقت علاقے میں بڑھا دی ہے اور ایک دوسرے کو علاقہ خالی کرنے کو کہا ہے۔خیال رہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان سنہ 1962 میں جنگ ہوچکی ہے اور تاحال کئی سرحدی تنازعات حل طلب ہیں۔