اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی خاتون کا قبول اسلام، پولو کھلاڑی سے شادی بھی کرلی

اسلام آباد، امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی۔

نجی چینل کے مطابق امریکی خاتون کلیئراسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی۔

امریکی دلہن نے کلمہ پڑھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا اور پھر نکاح کرلیا، انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نو بیاہتا جوڑا کل چترال پہنچے گا، امریکی خاتون کچھ عرصہ خاندان کیساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکہ چلی گئی تھیں، دولہا اور دولہن نے چترال میں تعلیمی ترقی کیلئے ہینڈی کرافٹ فروغ کیلئے سینٹر بھی تعمیر کیا۔

امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا گھوم چکی ہوں لیکن چترال کی ثقافت میرے لیے بہت متاثر کن تھی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ امریکا میں ایک مقامی اسپورٹس میگزین سے منسلک ہیں، اسی سلسلے میں چترال میں پولو میچ دیکھنے کے لئے پہنچی تھی، انہوں نے کہا کہ انور ولی پولو کے بہترین کھلاڑی ہیں۔