اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈپٹی کمشنر کراچی کا جے یوآئی (ف) کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

کراچی، ڈپٹی کمشنر کراچی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

جے یوآئی نے نیو ایم اے جناح روڈ پر الیکشن نتائج کیخلاف جلسے کا اعلان کررکھا ہے، جس سے مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے خطاب کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق شہر میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، دوسری جانب ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ہیں۔

urdu news today

مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کریں گے، اسلم غوری نے کہا کہ امید ہے سندھ حکومت بلاول بھٹو کی زبان کی پاسداری کرے گی، پرامن احتجاج آئینی حق ہے اور ہمیں آئینی حق استعمال کرنے کا پورا حق ہے۔