اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ورلڈ کپ سکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کردیں گے، وہاب ریاض

اسلام آباد، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کرہم اعلان کردیں گے۔

ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سب ایک پیج پر ہیں، فٹنس سے متعلق 1،2 کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے، وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے فٹنس دیکھ کر ٹیم کا اعلان کردیں گے۔

ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے پہلے میچ کے بعد کر دیا جائےگا، ہمیں چاہیے کہ عثمان خان کو سپورٹ کریں، انکو بہترین فارم میں لائیں، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ ہوتا ہے اور ناکامی کھیل کا حصہ ہے۔

urdu news today

حارث رؤف نے بولنگ شروع کردی، میچ پریکٹس نہیں، اس لیے حسن علی کو ساتھ رکھا، ہم چیزیں بہت بہتر کررہے ہیں ناکامی کا خوف نکال رہے ہیں، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن نے کہا کہ آیئرلینڈ کیخلاف سیریز میں کوچ اور کپتان فیصلہ کریں گے کہ کس قدر تبدیلیاں ہوں گی۔

محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم نے اس سیریز میں بہت چیزیں کی ہیں، کپتانی میں آہستہ ہستہ سیکھا جاتا ہے۔