اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

 

مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔

ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈٹاؤن میں متعدد گلیاں بندکردیں۔

واقعے کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے، دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حملہ آور کل سیاحتی ویزے پر اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب پہنچا تھا۔

غزہ میں ہونیوالی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

ترک حملہ آور نے اسرائیلی پولیس اہلکارکو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا ، اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔