اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کے بیٹوں کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے صاف انکار‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پانامہ کیس میں نااہل ہونے والے نواز شریف کےصاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز بیرون ملک ہونے کے باعث نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کو نیب کی جانب سے جاری سمن بھی موصول نہیں ہوئے۔ جس کے باعث وہ نیب کے سامنے کل پیش نہیں ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بھی ابھی تک نیب کے روبرو پیش ہونے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے نواز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کو 18 اگست کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے