اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راحیل شریف خصوصی طیارے سے آج لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف راحیل شریف اب سے کچھ دیر بعد خصوصی طیارے سےلاہور پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف نجی مصروفیات کے باعث لاہور آئیں گے جہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد وہ پھر واپس سعودی عرب چلے جائیں گے، سابق آرمی چیف کی مصروفیات اور قیامکے حوالے سے ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا تاہم ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ان کی پاکستان آمد کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ نااہلی کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف ،اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین سابق صدر آصف زرداری بھی اس وقت لاہور میں قیام پذیر ہیں۔یاد رہے کہ راحیل شریف گزشتہ ماہ بھی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے