گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں نجی بینک کے جنریٹر میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈنگہ میں UBLنور جمال برانچ کے جنریٹر میں رات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نےپوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔