اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سخت الفاظ کا تبادلہ: طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

قومی اسمبلی اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد (ق) لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی رکن زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں کے درمیان معاملہ ختم کروایا۔

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور دیگر اسمبلی کے اراکین نے بھی انکے اس عمل کا خیر مقدم کیا۔

معاملہ کیا ہوا تھا؟

قومی اسمبلی کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہالپور یونیورسٹی کے اسکینڈل کے بارے میں مسلسل بات کرتی رہی، تقریر کے بعد طارق بشیر نے زرتاج گل کی کرسی کے پاس آکر انہیں نازیبا الفاظ کہے، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے، تاہم آغا رفیع اللہ طارق بشیر کو ایوان سے باہر لے گئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کی اس حرکت بعد سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کرنا شروع کردیا۔

latest urdu news