اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

”غریب لوگ تو پیدا ہی اس لئے ہوتے ہیں تاکہ۔۔۔۔“ن لیگ کے نئے صدر یعقوب خان کا متکبرانہ جملہ

لاہور(نیوزالرٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدرسینیٹر یعقوب خان ناصر کی متنازعہ بیانات کے حوالے سے ایک تاریخ ہے لیکن انہیں غریبوں کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان کے وجہ سے زیادہ شہرت ملی،یعقوب خان ناصر نے2016ءمیں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں غریبوں کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا ،مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدریعقوب خان ناصر نے سینٹ کی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ”غریب تو پیدا ہی امیروں کی خدمت کے لئے ہوتے ہیں“،اس بیان کے بعد ایوان میں ہنگامہ بھرپا ہوگیا تھا جبکہ عام افراد نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ،کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک سینیٹر نے جب کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پردیس میں رہ کر کروڑوں روپے اس ملک کو بھیجتے ہیں تاکہ ہمارا ملک ترقی کر سکے اور وہ ایسا ملکی مفاد کی خاطر کرتے ہیں جس کے جواب میں یعقوب خان ناصر کا کہنا تھا کہ یہ خدا کا نظام ہے کہ اس نے کسی کو امیر اور کسی کو غریب بنایا ہے ہمیں اس نظام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ان کے بیان پر سینٹ کی کمیٹی میں شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں تفریق اللہ کی بنائی ہوئی نہیں ہے بلکہ ہم نے لوگوں کو تقسیم کیا ہے، سینیٹرعثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ اللہ نے تمام انسانوں کو برابر پیدا کیا ہے کسی انسان کو دوسرے کی خدمت پر مامور نہیں کیا، جس کے جواب میں یعقوب خان ناصر نے انتہائی سخت لہجے میں کہا کہ ایک دفعہ چین میں تمام لوگوں کو برابر کے حقوق دیئے گئے تو ملک کا نظام تلپٹ ہوگیا تھاجو لوگ تعلیم حاصل نہیں کرتے اور پیسے نہیں کماتے انہیں بڑا آدمی بننے کا کوئی حق نہیں پہنچتا یہ تقسیم ہماری پارلیمنٹ میں بھی ہے سینٹر اور ممبر اسمبلی کو الگ الگ فنڈز دئیے جاتے ہیں، مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر کے بیانات ان کے بارے میںرائے قائم کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔